Select your language
خلافت ریاست کے دستور، معاون تفویض (42-48)
خلافت ریاست کے دستور، معاون تفویض (42-48)
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 42: خلیفہ اپنے لیے ایک یا ایک سے زیادہ معاون تفویض مقرر کرے گا جو حکمرانی کی ذمہ داری اٹھائیں گے ۔ خلیفہ اس کو اپنی رائے اور اجتہادکے مطابق امور کی تدبیر کا اختیار دے گا ۔
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 43: معاون کے لیے بھی وہی شرائط ہیں جو خلیفہ کے لیے ہیں یعنی وہ مرد ہو ، آ زاد ہو ، مسلمان ہو ، با لغ ہو ، عاقل ہو، عادل ہو ، قادر ہو اور اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 44: معاون تفویض کو اختیارات سونپنے کی یہ شرط ہے کہ اختیارات دیتے وقت دوباتوں کو مدِنظر رکھنا چاہیے ، پہلی بات یہ کہ اختیارات عمومی ہونے چاہیے ، دوسری با ت یہ کہ وہ خلیفہ کا نائب بنا دیا جائے یا اس سے ملتے جلتے اور کوئی الفاظ استعمال کرے جن سے یہ واضح ہوتا ہو کہ معاون کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک ذمہ داری سے دوسری ذمہ داری کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس کا م کے لیے نئے سرے سے اختیا رات منتقل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ان کی اصلی ذمہ داری میں شامل ہیں ۔
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 45: معاون تفویض پرلازم ہے کہ وہ اپنی تدبیر اور احکامات کے نفاذ کے بارے میں خلیفہ کو با خبر رکھے تا کہ وہ اپنے اختیارات کی وجہ سے خلیفہ کی طرح نہ بن جائے بلکہ برابر خلیفہ کو اطلاع دیتا رہے اور خلیفہ اس کو جو حکم دے وہ اسی کو نا فذ کرے۔
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 46: خلیفہ پر فرض ہے کہ وہ معاون تغویض کے اعمال اور اس کی جانب سے امور کی تدبیر کا جائزہ لیتا رہے تا کہ صحیح کی توثیق کرے اور غلطی کا ازالٰہ کرے ، کیونکہ امت کے معاملات کی تدبیرکی ذمہ داری خلیفہ کی ہے اور اسی کی رائے اور اجتہاد پر مو قوف اور منحصر ہے۔
Read more: دفعہ نمبر 46: معاونین تفویض کے اعمال کی جانچ پڑتال
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 47: جب معاون ِ تفویض کسی معاملے کی تدبیر کرے اور خلیفہ اس کو برقرار رکھے تو معاون کو چاہیے کہ جس طرح خلیفہ نے اس کا م کو بر قرار رکھا تھا اسی طرح اس کو نافذ بھی کرے اس میں کوئی کمی بیشی نہ کرے ، اس کے بعد اگر خلیفہ اس کا دوبارہ جائزہ لے کر اپنی رائے بدلے اور معاون کی مخالفت کرے اور اس نے جو کچھ نافذ کیا تھا اس کو مسترد کرے تو دیکھا جائے گا کہ اگر معاون نے اس کو خلیفہ کے حکم کے عین مطابق نا فذ کیا ہو جیسے کوئی مال تھا جس کو صحیح مصرف پر خرچ کیا ہو تب معاون کی رائے کو نافذ سمجھا جائے گا کیونکہ دراصل یہی خلیفہ کی رائے تھی اورخلیفہ احکامات کو نافذ کرنے کے بعد اس سے رجوع نہیں کر سکتا۔ اگر معاون نے ان امور کے علاوہ کوئی حکم نافذ کیا ہو تو اس کی رائے کو مسترد کر کے اپنی رائے نا فذ کرنا جائز ہے کیونکہ ان معاملات میں خلیفہ کو اپنی رائے تبدیل کرنے کا حق ہے لہٰذا وہ اپنے معاون کے فعل کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: معاون تفویض (42-48)
دفعہ نمبر 48: معاون تفویض کو کسی خاص انتظامی ادارے یا محکمے کے ساتھ خاص نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کی نگرانی عام ہوگی۔ کیونکہ جو لوگ براہ راست انتظامی امور چلاتے ہیں وہ ملازم ہوتے ہیں حکمران نہیںجبکہ معاون تفویض حکمران ہے۔ اسی طرح اس کو کوئی خصوص کام یا ذمہ داری نہیں دی جائے گی کیونکہ اس کا منصب نیابت عمومی کا ہے۔