Select your language
خلافت ریاست کے دستور/ کو بہترین امت
خلافت ریاست کے دستور/ کو بہترین امت
بہترین امت: عمومی احکام (1-15); نظام حکومت (16-23); مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111); عدلیہ (قضاء) (75-95).
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 1: اسلامی عقیدہ ہی ریا ست کی بنیا د ہے یعنی ریا ست کے وجود ، اس کی سا خت (ڈھانچہ)، اس کے محا سبے اور اس سے متعلق کسی بھی چیز کی بنیا د اسلامی عقیدہ ہی ہو گا۔ ساتھ ہی یہ عقیدہ دستور اور قوانین کے لیے ایسی اسا س ہو گا کہ ان دو نوں سے متعلق کسی بھی چیز کی اُس وقت تک اجازت نہیں ہو گی جب تک وہ اسلامی عقیدہ سے اخذ شدہ نہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 2: دارالاسلام وہ ملک ہے جہاں اسلا می احکامات نافذ ہوں اور اُس کی امان اسلام کی امان کی وجہ سے ہو ۔ دار الکفر وہ ہے جہاں کفریہ قوانین نافذ ہوں یا اس کی امان اسلام کی امان کے بغیر ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 3: خلیفہ کچھ معین شرعی احکامات کی تبنی کر کے ان کو دستور اور قوانین قرار دے گا ، خلیفہ نے جب کسی حکمِ شر عی کی تبنی کر دی اور اس کو قا نون بنا دیا تب صرف یہی (تبنی شدہ ) حکم وا جب العمل شرعی حکم ہو گا ، اوریہ ایک نا فذ شدہ قا نون بن جا ئے گا ۔ رعا یا کے ہر فرد پر اس حکم پر عمل کرنا ظا ہراً اور باطنا ً فرض ہو گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 4: خلیفہ عبا دات میں سے سوائے زکوٰ ۃ ، جہا د اور اس چیز کے جو مسلمانوں کی وحدت کی حفاظت کے لیے ضروری ہو کسی اور عبا دت میں کسی خا ص شرعی حکم کی تبنی نہیں کرے گا ۔ اور اسلامی عقیدے سے متعلقہ افکا ر میں سے بھی کس خا ص فکر کی تبنی نہیں کر ے گا ۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 5: وہ تمام افراد جو اسلامی ریاست کے شہری ہیں ان کو تمام شرعی حقوق حاصل ہوں گے۔
دفعہ نمبر 6: ریاست کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کے مابین حکومتی معاملات عدالتی فیصلوں ، لوگوں کے معاملات کی دیکھ بھال اور دیگر امور میں امتیازی سلوک کرے،بلکہ اس پر فرض ہے کہ وہ تمام افراد کو رنگ نسل اور دین سے قطع نظر ایک ہی نظر سے دیکھے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 5: وہ تمام افراد جو اسلامی ریاست کے شہری ہیں ان کو تمام شرعی حقوق حاصل ہوں گے۔
دفعہ نمبر 6: ریاست کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کے مابین حکومتی معاملات عدالتی فیصلوں ، لوگوں کے معاملات کی دیکھ بھال اور دیگر امور میں امتیازی سلوک کرے،بلکہ اس پر فرض ہے کہ وہ تمام افراد کو رنگ نسل اور دین سے قطع نظر ایک ہی نظر سے دیکھے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 7: ریاست ان تمام افراد پر جو اسلامی ریاست کے شہری ہوں مسلم ہوں یا غیر مسلم حسب ذیل طریقے سے اسلامی شریعت نافذکرے گی :
(ا) مسلمانوں پر بغیر کسی استثناء کے تما م اسلامی احکامات نافذکرے گی۔
(ب) غیر مسلموں کو ایک عام نظام کے تحت ان کے عقیدے اور عبادت کی آزادی دی جائے گی۔
(ج) مرتدین اگر خود مرتد ہوئے ہیں ان پر مرتد کے احکامات نافذ کیے جائیں گے ،اگر وہ مرتد کی اولاد ہوں اور پیدائشی غیرمسلم ہوں تو ان کے حا لات کو مدِ نظر رکھ کر ان سے غیر مسلموں کا معاملا کیا جائے گا یعنی یہ دیکھا جائے گا کہ مشرک ہیں یا اہل کتاب ۔
(د) غیر مسلموں کے ساتھ کھانے پینے اور لباس کے معاملا ت میں شرعی حدود میں رہتے ہوںان کے دین کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔
(ھ) غیر مسلموں کے درمیان شادی اور طلاق کے معاملات ان کے ادیان کے مطابق نمٹائے جائیں گے اور مسلمانوں کے خلاف غیر مسلموں کے یہ معاملات اسلامی احکامات کے مطابق طے کئے جائیں گے۔
(و) ریا ست باقی تمام شرعی احکامات، تمام شرعی اوامر جیسے معاملا ت عقوبات ، بینات (گواہی کا نظام) نظام حکومت اور اقتصادیات وغیرہ سب کے سب ، برابری کی بنیاد پر نافذکرے گی رعایا خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔ اسی طرح معاہدین (اہل معاہدہ) مستا منین (اسلامی ریاست کے امان میں رہنے والے) اور ہر وہ شخص جو اسلامی ریاست کے زیر سایہ ہے ان پر اسلامی احکامات کو نافذ کرے گی، سوائے سفیروں ، ایلچیوں اور اس نوعیت کے دوسرے لوگوں کے جن کو سفارتی امان حاصل ہوتاہے۔
Read more: دفعہ نمبر 7: کس طرح ریاست کے شہریوں پر اسلامی شریعت کا قانون لاگو کرنا
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 8: عر بی زبان چو نکہ اسلام کی زبا ن ہے ، اس لیے ریا ستی زبان صرف عر بی ہی ہو گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 9: اجتہاد فرضِ کفا یہ ہے ۔ ہر وہ مسلمان جس کے اندر اجتہا د کی شرا ئط پا ئی جا ئیں اس کو اجتہا د کا حق حا صل ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر10: تمام مسلما ن اسلام کی ذمہ داری کا بو جھ اٹھا ئیں گے، اسلام میں کو ئی مخصوص ر جا ل دین (مذہبی لوگ ) نہیں ہو تے ، ریا ست پر لا زم ہے کہ وہ مسلما نوں کے اندر اس قسم کی کوئی چیز محسوس کریں تو اس کو رو کیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 11: اسلامی دعوت کا علمبر دار بننا ہی ریا ست کا اصل کا م ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 12: کتا ب اللہ ، سنت رسول اللہ ، اجما ع صحا بہؓ اور قیاس ہی شرعی احکاما ت کے لیے معتبر ادلہ ہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 13: بر ی الذمہ ہونا اصل ہے ،عدالتی حکم کے بغیر کسی شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی ، کسی بھی شخص پر کسی بھی قسم کا تشدد جا ئز نہیں ، جو اس کا ارتکا ب کر ے گا اس کو سزادی جا ئے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 14: افعا ل میں اصل حکم ِ شرعی کی پا بند ی ہے ، اس لیے حکم شرعی معلو م کر کے ہی کو ئی کام کیا جائے گا ، جبکہ اشیا ء میں اصل ابا حہ (مبا ح ہو نا ) ہے جب تک کسی شے کے حرا م ہونے کی دلیل وار دنہ ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 14: شریعت کے معاملے میں اعمال اور چیزوں
- تفصیلات
- زمرہ: عمومی احکام (1-15)
دفعہ نمبر 15: حرام کا وسیلہ (ذریعہ ) بھی حرام ہے بشر طیکہ غا لب گمان ہو کہ یہ حرا م کا وسیلہ ہے ، اگر صرف خدشہ ہو کہ یہ حرا م تک پہنچا ئے گا تب اسے حرا م نہیں کہا جاسکتا۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 16: نظامِ حکومت وحدت کا نظام ہے اتحاد کا نہیں ۔
Read more: دفعہ نمبر 16: نظامِ حکومت وحدت کا نظام ہے اتحاد کا نہیں ۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 17: حکومت مرکزی ہو گی جبکہ ادارہ (انتظامیہ) لامرکزیت کی بنیاد ہو گا۔
Read more: دفعہ نمبر 17: حکومت مرکزی ہو گی جبکہ ادارہ لامرکزیت کی بنیاد ہو گا
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 18: حکمران چار ہیں :خلیفہ ، معاون تفویض ، والی اور عامل ، یا وہ جو ان کے حکم میں داخل ہوں۔ ان کے علاوہ کو ئی حکمران نہیں بلکہ صرف اور صرف ملا زمین ہیں ۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 19: حکمرانی یا حکمرانی میں داخل کو ئی بھی کا م کی ذمہ داری صرف اور صرف مر د، آزاد ، با لغ، عاقل ،قا در اور با صلا حیت شخص اٹھائے گا اور اس کا مسلما ن ہو نا بھی لا زمی شرط ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 20: مسلمانوں کی جا نب سے حکا م کا محا سبہ مسلما ن کا حق بھی ہے اور ان پر فرض کفا یہ بھی۔ ریاست کے غیر مسلم شہر یوں کو بھی حکمران کے ظلم کی شکا یت کے اظہا ر کا حق حا صل ہے ۔ وہ اسلامی احکاما ت کو ان پر غلط اندا ز سے نا فذ کرنے کی شکا یت بھی کر سکتے ہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 21: حکام کے احتساب یا امت کے ذریعے حکو مت تک پہنچنے کے لیے سیاسی جماعتیں بنانے کا حق مسلما نوں کو حا صل ہے، بشر طیکہ ان پا رٹیوں کی بنیا د اسلا می عقیدہ ہواوریہ جماعتیں جن احکامات کی تبنی کر تی ہوں وہ اسلا می احکا ما ت ہوں ۔ کو ئی پا رٹی بنا نے کے لیے کسی N.O.C(اجا زت ) کی ضرو رت نہیں ، ہا ں ہر وہ پارٹی ممنو ع ہو گی جس کی اسا س اسلا م نہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 22: نظا مِ حکومت مندرجہ ذیل چا ر بنیا دوں پر قا ئم ہو تا ہے :
- ا۔ با لا دستی (حا کمیت اعلیٰ Sovereignity-) شرع کو حاصل ہے عوام کو نہیں ۔
- ب ۔ اقتدار امت کا ہے ۔
- ج۔ ایک ہی خلیفہ کا تقرر مسلما نو ں پر فرض ہے ۔
- د۔ صر ف خلیفہ کو ہی احکا م شرعیہ کی تبنی کا حق حا صل ہے اور وہی دستور اور قوانین مرتب کر سکتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: نظام حکومت (16-23)
دفعہ نمبر 23: ریا ست خلافت کے تیر ہ ادارے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
- خلیفہ (ریاست کا سربراہ)
- معاونین (وزراء تغویض)
- وزراء تنقید
- والی (گورنرز)
- امیر جہاد
- اندرونی سلامی (داخلی سیکورٹی)
- خارجہ (خارجہ امور)
- صنعت
- قضاء (عدلیہ)
- مفادعامہ(انتظامی ادارہ)
- بیت المال
- میڈیا
- مجلسِ امت (شوریٰ اور محاسبہ)
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 105: وہ اشخاص (افراد) جو رائے میں مسلمانوں کی نمائندگی کر تے ہیں اور خلیفہ ان سے رجوع کرتا ہے ان کو مجلس امہ کہا جا تا ہے،وہ اشخاص جو اہل ولایہ (صوبے کے لوگوں) کی نمائندگی کرتے ہیں ان کو مجالس ولایات ( مجلس ولایہ کی جمع) کہا جا تا ہے،غیر مسلموں کے لیے حکمرانوں کے ظلم یا احکام ِشرعیہ کی غلط تنفیذکی شکا یت کی غرض سے مجلس امہ میں شامل ہونا جائز ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 106: مجلس ولایہ کے اراکین کو معین ولایہ(صوبہ) کے لو گوں کی جانب سے براہِ راست انتخاب کے ذریعے سے منتخب کیا جائے گا اور مجلس ولایات (صوبوں) کے اراکین کی تعدادریاست کی ہر ولایہ کی آبادی (افراد)کی تعدادکی نسبت سے ہو گی۔ مجلسِ امت کے اراکین کو مجلس ولایات کے براہِ راست انتخابات کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ مجلس امت کی ابتدا اور انتہا کی مدت وہی ہو گی جو مجلس ولایہ کی ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 107: ریاست کے ہر اس شہری کو جو بالغ اور عاقل ہو ، مرد ہو یا عورت، مسلم ہو یا غیر مسلم، مجلس امت اور مجلس ولایہ کا رکن بننے کاحق حاصل ہے،مگرغیر مسلم کی رکنیت حکمرانوں کے ظلم یااسلام کو برے طریقے سے نافذ کر نے کی شکایت کے اظہار تک محدودہو گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 108: شوریٰ اور مشورہ مطلقاً رائے لینا ہے۔ یہ تشریع(قانون سازی)،تعریف،فکری امور جیسے حقائق کے انکشاف،فنی اور علمی امور میں لازمی نہیں۔ جب خلیفہ عملی امور میں سے کسی امر میں مشورہ طلب کرے تب لازمی ہو جاتاہے اور وہ اعمال بھی تحقیق اور باریک بینی محتاج نہ ہوں۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 109: شوریٰ صرف مسلمانوں کا حق ہے غیر مسلموں کا شوری میں کوئی حق نہیں،تاہم رائے کے اظہار کا حق رعایا کے تمام افراد کو حاصل ہے خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 110: وہ مسائل جن میں خلیفہ کی جانب سے مشورہ طلب کیا جائے اور اس مشورے پر عمل بھی لازمی ہو،توان مسائل میں غلط اور صحیح سے قطع نظر اکثریت کی رائے کو اختیار کیا جائے گا،جب کہ وہ مسائل جو شوری ٰکے ماتحت تو ہیں لیکن ان میں مشورے کو اختیار کرنا لازمی نہیں ان میں اکثریت یا اقلیت سے قطع نظر درست کو تلاش کیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: مجلسِ امت (شوری اور محاسبہ) (105-111)
دفعہ نمبر 111: مجلس امت کے پاس پانچ اختیارات ہیں:
.1(ا): خلیفہ کی جانب مجلس امت سے مشورہ لینا اورمجلس امت کی طرف سے خلیفہ کواعمال،داخلی سیاست کے ایسے علمی امور کے بارے میں مشورہ دینا جن کا تعلق معاملات کی دیکھ بھال سے ہو، جو گہری فکری تحقیق اور باریک بینی کے محتاج نہ ہوں جیسے حکمرانی کے معاملات،تعلیم،صحت،اقتصاد ، تجارت ،صنعت،زراعت وغیرہ جن میں مجلس امت کی رائے کی اختیار کرنا خلیفہ پر لازم ہے۔
(ب): وہ فکری امور جن میں گہری تحقیق اور باریک بینی کی ضرورت ہے اور وہ امور جوتجربہ اور علم کے محتاج ہیں یا فنی اور علمی امور اسی طرح مالیات،فوج،خارجہ سیاست کے معاملات میں خلیفہ رائے لینے کے لیے مجلس امت کی طرف رجوع کر سکتا ہے تاکہ مجلس کے ممبران کی رائے کو جان سکے ، لیکن ان امورمیں مجلس امت کی رائے کو اختیارکرنا خلیفہ پر لازم نہیں۔
2. خلیفہ مجلس کے سامنے وہ احکام اور قوانین پیش کر سکتا ہے جن کی وہ تبنی کرنا چاہتا ہے،مجلس کے مسلمان اراکین کو ان کے بارے میں بحث کر نے اور ان کوغلط یا صحیح کہنے کا حق حاصل ہے ،اگر وہ ان قوانین کے اخذ کے درست ہونے اور قوانین کے دلائل بارے میں خلیفہ سے اختلاف کریںکہ یہ قوانین کو اخذ کرنے سے متعلق ریاست کے تبنی کردہ اصولوںکے خلاف ہے ،تو فیصلہ محکمہ مظالم کا ہو گا،اس میںمحکمہ کی رائے حتمی ہوگی۔
3. مجلس کو ان تمام اعمال میں خلیفہ کے احتساب کا حق حاصل ہے جو ریاست میں بالفعل انجام پا چکے ہوں خواہ ان کا تعلق داخلی امور سے ہو یاخارجہ سے،مالی معاملات سے ہو یا فوج وغیرہ سے۔ ان میں سے جن امور میں اکثریت کی رائے لازم ہوتی ہے ان میں مجلس کی رائے کو اختیار کر نا لازمی ہے،جن میں اکثریت کی رائے لازمی نہیں ان میں مجلس کی رائے کو اختیار کر نا خلیفہ پر لازم نہیں۔
اگر ایسے کسی عمل کے شرعی طور پر جائز ہونے کے متعلق خلیفہ اور مجلس میں اختلاف ہو جائے جونافذ العمل ہو چکا ہو تو اس کی شرعی ہونے یا نہ ہو نے کوطے کرنے کے لیے لازمی طور پر محکمہ مظالم کی طرف رجوع کیا جائے گا ،اور اس میں محکمہ کی رائے حتمی اور لازمی ہوگی۔
4. مجلس کو معاونین،والیوں اور عاملوں سے ناراضگی کے اظہار کا حق حاصل ہے اور اس میں اس کی رائے کو اختیار کر نا لازمی ہے،خلیفہ کو فورا ان کو برطرف کرنا پڑے گا۔ اگر اس حوالے سے مجلس امت اور اس علاقے کی منتخب مجلس ولایہ کی رائے مختلف ہو ،تو مجلس ولایہ کی رائے کو تر جیح دی جائے گی۔
5. مجلس کے مسلم اراکین کو خلافت کے ان امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر نے کا حق حاصل ہے جن کے اندر محکمہ مظالم کے فیصلے کے مطابق انعقاد کی تمام شرائط موجود ہوں۔ اس میں اکثریت کی رائے حتمی ہوگی۔ انتخاب صرف ان لوگوں میں سے صحیح ہو گا جن کو مجلس نے شارٹ لسٹ کیا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 75: عدلیہ کسی معاملے پر فیصلہ صادر کرتی ہے تاکہ اسے نافذ کیا جائے ۔یہی ادارہ لوگو ں کے درمیان جھگڑوں کا فیصلہ کرتا ہے یا جماعت کو پہنچنے والے نقصان سے منع کرتا ہے یا لوگوں اور حکمرانوں کے درمیا ن پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرتا ہے خواہ یہ حکمران کوئی بھی ہو ، خلیفہ ہو ، اداروں کے ملازمین ہوں یا خلیفہ کے ماتحت کوئی حکمران ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 76: خلیفہ ایسے شخص کو قاضی القضاۃ مقرر کرے گا جو مرد ، با لغ، آزاد ، مسلمان ، عاقل، عادل اور فقیہ ہو ۔ پھر اگر اس کو قاضی المظالم مقرر کرنے اور اس کو بر طرف کرنے اور مظالم میں فیصلے کرنے کا اختیار بھی دیا جائے تب اس کے لیے مجتہد ہونا ضروری ہے ۔اور انتظامی قوانین کے اندر رہتے ہوئے اس کے پاس قاضیوں کے تقرر، ان کو سمجھانے اور ان کو بوقت ضرورت برطرف کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔تا ہم عدلیہ کے باقی ملازمین اس محکمے کے انچارج کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں جو عدلیہ کے تمام امور کی دیکھ بھال کر تا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 77: قاضی تین ہیں:ایک قاضی عام، یہ لوگوں کے درمیان معاملات اور عقوبات میںفیصلے کا ذمہ دار ہو تا ہے،دوسرا محتسب ،یہ ان خلاف ورزیوں کے فیصلوں کو نمٹانے کا ذمہ دار ہو تا ہے جو جماعت کے حق میں ضرر رساں ہو تے ہیں،تیسرا قاضی المظالم ،یہ ریاست اور عوام کے ما بین پیدا ہو نے والے تنازعات کو ختم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 78: قاضی کا منصب سنبھالنے والے شخص کے لیے شرط کہ وہ مسلمان،آزاد،بالغ،عاقل،عادل،فقیہ اور احکامات کو حقائق پر لاگوکرنے پر قادر ہو،جبکہ کہ قاضی مظالم کا منصب لینے والے شخص کے لیے ان شرائط کے علاوہ یہ شرط بھی ہے کہ وہ مرداور مجتہد بھی ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 79: قاضی ،محتسب اور قاضی مظالم کو تمام علاقوں میں تمام مسائل کے فیصلے کرنے کی عمومی ذمہ داری سونپ دینا بھی جائز ہے اور کسی مخصوص علاقے میں کچھ مخصوص قسم کے مسائل کے فیصلے کرنے کی خصوصی ذمہ داری سونپنا بھی جائز ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 80: کسی بھی عدالت کا ایک سے زیادہ ایسے قاضیوں پر مشتمل ہو نا جائز نہیں جس کے پاس مسئلوں کے فیصلے کرنے کا اختیار ہو،ہاں قاضی کے ساتھ ایک یا زیادہ ایسے قاضی ہو سکتے ہیں جن کے پاس فیصلے کرنے کا اختیار نہ ہو،ان کے پاس مشورہ اور رائے دینے کا اختیار ہو تا ہے اور ان کی رائے کا وہ پابند بھی نہیں ہو تا۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 81: قاضی کے لیے مجلسِ قضاء کے علاوہ کہیں فیصلہ کرنا جائز نہیں،گواہی اور قسم بھی صرف عدالت کی مجلس میں ہی معتبر ہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 82: کیسوں کی اقسام کے اعتبار سے عدالتوں کے متعدد درجات ہو نا جائز ہے،اس لیے بعض قاضیوں کو متعین کیسوں میں ایک حد تک مخصوص کرنا جائز ہے،ان کیسوں کے علاوہ دوسرے کیسوں کو دوسری عدالتوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 83: اپیل کورٹس اور خصوصی عدالت کا کوئی وجود نہیں،کیس کے فیصلے کا ایک ہی قطعی درجہ ہے،قاضی جس وقت فیصلہ سنادے تو اس کا فیصلہ اسی وقت نافذ ہو تا ہے،کسی اور قاضی کا فیصلہ کسی بھی حالت میں اس کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتا سوائے اس صورت کے کہ اس نے غیر اسلامی فیصلہ دیا ہو،یا اس نے کتاب،سنت یا اجماع صحابہ کی کسی قطعی نص کی خلاف ورزی کی ہو ،یا یہ معلوم ہو جائے کہ اس نے حقائق کے بر خلاف فیصلہ دیا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 84: محتسب وہ قاضی ہے جو اُن تمام مقدمات پر نظر رکھتا ہے جن کا تعلق عام حقوق سے ہواور اس میں کوئی مدعی نہیں ہوتا،بشرطیکہ یہ حدود اور جنایات(جرائم) میں داخل نہ ہوں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 85: محتسب کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں معلوم ہو نے پر فوراً کسی بھی جگہ فیصلہ دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس کے لیے عدالتی نشست کی ضرورت نہیں۔اپنے حکامات کو نافذ کرنے کے لیے وہ پولیس بھی ساتھ رکھے گا ۔اس کا فیصلہ فورا نافذ العمل ہو تا ہے۔ـ
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 86: محتسب کو اپنے ایسے نائبین مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے جن کے اندر محتسب کی شرائط پائی جاتی ہوں،جن کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ان نائبین کو اس علاقے یا محلے میں ان مسائل میں حسبہ کی ذمہ داری ادا کرنے کا اختیار ہو گاجو ان کو سپرد کیے گئے ہوں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 87: قاضی مظالم و ہ قاضی ہے جس کوریاست کی جانب سے ہر اس شخص کے ساتھ ہو نے والے ظلم یازیادتی کا ازلہ کر نے کے لیے مقررکیا جا تا ہے،جوریا ست کے زیر سایہ رہتا ہو چاہے وہ شخص ریاست کا شہری ہو یا نہ ہواورخواہ یہ ظلم خلیفہ کی جانب سے ہویااس کے کسی ماتحت حکمران یا ملازم کی طرف سے ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 88: قاضی مظالم کی تقرری خلیفہ یا قاضی القضاء کی طرف سے ہوتی ہے، تاہم اس کا محاسبہ، اس کو تنبیہ یا اس کی بر طرفی خلیفہ کی طرف سے ہوتی ہے یا پھر قاضی القضاء کی جانب سے بشرطیکہ خلیفہ کی طرف سے اس کو اس کا اختیار دیا گیا ہو۔مگر اس کی برطرفی اس حالت میںدرست نہیں ہو تی جس وقت وہ خلیفہ یا معاون تفویض یا پھرمذکورہ قاضی القضاء کی طرف سے کیے گیے کسی زیادتی کے با رے میں چھان بین کر رہا ہو،اس حالت میں اس کو برطرف کر نے کا اختیار محکمۃ المظالم کے پاس ہو گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 89: قاضی مظالم کے لیے ایک شخص یا چند افراد کی تعداد مقرر نہیں،بلکہ خلیفہ حسبِ ضرورت مظالم پر قابو پانے کے لیے قاضی مظالم مقررکر سکتا ہے،خواہ ان کی تعداد کتنی بھی ہو۔ لیکن براہِ راست فیصلہ دیتے وقت فیصلے کا اختیار ایک ہی قاضی کے پاس ہو گااگر چہ فیصلہ سناتے وقت مجلس قضاء میں اس کے ساتھ کئی ایک قاضیوں کا ہو نا جائز ہے لیکن ان کے پاس صرف مشورہ دینے کا اختیار ہوگا اس کو بھی قبول کرنا قاضی مظالم کے لیے ضروری نہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 90: محکمہِ مظالم کو ریاست کے کسی بھی حکمران یا ملازم کو برطرف کرنے کا حق حا صل ہے جیسا کہ اس کو خلیفہ کو معزول کر نے کا حق حاصل ہے اور یہ اس وقت ہو گا جب کسی ظلم کے ازالے کا تقاضا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 91: محکمہ مظالم کو کسی بھی قسم کے مظالم کو دیکھنے کا اختیار حاصل ہے خواہ اس کا تعلق ریاستی اداروں کے افراد سے ہویاریاست کے سربراہ کی جانب سے احکام شرعیہ کی خلاف ورزی سے ہو یا پھر ریاست کے سربراہ کی جانب سے تبنی کے ضمن میں دستور ،قانون اور سارے احکام شرعیہ کی تشریع کے اندر نصوص میں سے کسی نص کے معنی سے متعلق ہویا کسی قسم کے ٹیکس وغیرہ لگا نے کے حوالے سے ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 91: محکمہ مظالم کو کسی بھی قسم کے مظالم کو دیکھنے
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 92: مظالم کے قضائ(فیصلے) کے لیے مجلس قضاء کی شرط نہیں،نہ ہی مدع علیہ کو بلانا اور نہ ہی مدعی کی موجودگی شرط ہے بلکہ محکمہ مظالم کو کسی بھی ظلم کو دیکھنے کا حق ہے چاہے کوئی دعوی کرے یا نہ کرے۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 93: ہر انسان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خصومت (جھگڑے یا لڑائی) میںیا اپنے دفاع میںجس کو چاہے اپنا وکیل مقرر کرے خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم، مرد ہو یا عورت،اس میں وکیل اور موکل کے درمیان کوئی فرق نہیں اوروکیل کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اجرت لے کر وکالت کرے وہ اس اجرت کا حقدار ہے جو اس نے اپنے موکل کے ساتھ باہمی رضامندی سے طے کیا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 94: اس شخص کے لیے جو خاص اعمال میں سے کسی عمل جیسے وصیت یاولایت پر زمہ دار ہو یا عام اعمال جیسے خلیفہ، حکمران ،ملازم،قاضی مظام یامحتسب کے حوالے سے صاحبِ اختیار ہو اپنے اختیارات میںقائم مقام بنا کر جھگڑے اوردفاع کے اعتبار سے اپنا وکیل بنا سکتا ہے۔اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ مدعی ہے یا مدعی علیہ۔
Read more: دفعہ نمبر 94: نجی اور عوامی معاملات میں اٹارنی کی طاقت
- تفصیلات
- زمرہ: عدلیہ (75-95)
دفعہ نمبر 95: وہ معاہدے ،معاملات اور فیصلے جو پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہوںاور خلافت کے قیام سے قبل ان کا نفاذ ہوچکا ہو تو خلافت کی قضائ(عدالت)ان کو کلعدم نہیں کرے گی اور نہ ہی نئے سرے سے ان کو دوبارہ کھولے گی سوائے اس کے کہ ان میں مندرجہ ذیل تین با تیں ہو:
- ا ) ان کا اسلام کے خلاف کوئی دائمی اورمسلسل اثر ہو تب ان کو نئے سرے سے کھولنا واجب ہے۔
- ب) یا ان کا تعلق اسلام یا مسلمانوں کی ایذا رسانی سے ہو جن کو سابقہ حکمرانوں یا ان کے ماتحتوں نے انجام دیا ہوتب خلیفہ کے لیے جائز ہے کہ وہ ان مسائل کو دوبارہ کھولے۔
- ج) یا ان کا تعلق ایسے غصب شدہ مال سے ہو جو ابھی تک غاصب کے ہاتھ میں ہو۔