Select your language
خلافت ریاست کے دستور، محکمہ حرب (61-69)
خلافت ریاست کے دستور، محکمہ حرب (61-69)
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 61: محکمہ حرب، ملٹری فورسز یعنی فوج اور پولیس سے متعلق تمام امور کا ذمہ دار ہے جس میں معاہدات ، مہمات اور فوجی سازوسامان وغیرہ شامل ہیں۔ وہ ملٹری کالجز فوجی معرکے اور فوج کے لئے ضروری اسلامی ثقافت ، عسکری تربیت اور جنگی تیاری سے متعلق ہر چیز کا ذمہ دار بھی، یہی محکمہ حرب ہے اور اس محکمے کے سربراہ کو امیر جہاد کہا جاتا ہے ۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 62: جہاد مسلمانوں پر فرض ہے اور فوجی تربیت لازمی ہے، ہر مسلمان مرد جس وقت اس کی عمر پندرہ سال ہو جائے جہاد کی تیا ری کے لیے فوجی تربیت حاصل کرنا اس پر فرض ہو جائے گا، فوج میں با قاعدہ بھرتی ہونا فرض ِکفایہ ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 63: فوج دوقسم کی ہوتی ہے :احتیاطی فوج (ریزرو) ، اس میں مسلمانوں میں اسلحہ استعمال کرنے کے قابل تمام لوگ شامل ہیں، دائمی اور مستقل فوج ، ان کو ریاستی بجٹ سے دوسرے ملازمین کی طرح تنخواہیں دی جائیں گی ۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 64: فوج کے لیے الویہ ( جھنڈے) اور رایات ( عَلم ) مقرر کئے جائیں گے ۔ خلیفہ ہی فوج کا کمانڈر مقرر کرکے اس کو جھنڈا عطا کرے گا اور جہاں تک علم کا تعلق ہے تو وہ فوجی کمانڈرزتقسیم کریں گے۔
Read more: دفعہ نمبر 64: فوج کے لیے الویہ (جھنڈے) اور رایات (عَلم)
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 65: خلیفہ ہی فوج کاسپہ سالارِ ا علی ہے وہی فوج کے لیے کمانڈر انچیف کا تقرر کرے گا اور وہی ہر بر یگیڈکے لیے کما نڈر مقر ر کرے گااور ہر بٹا لین کے لیے بھی کمانڈر مقرر کرے گا، فوج کی باقی ترتیب وتنظیم خود فوجی کمانڈر کر یں گے ، کسی شخص کو اسٹا ف کما نڈر مقررکر نے لیے اس کی جنگی مہارت او ر قا بلیت کو دیکھا جا ئے گا اور اس کا تقرر کما نڈر انچیف کر ے گا ۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 66: فوج کو ایک ہی فوج بنایا جا ئے گا اور اسے خا ص چھا ئو نیوں میں رکھا جا ئے گا،تاہم یہ چھائو نیاں مختلف صوبوں میں ہوں گی اور ان میں سے بعض کو اسٹریٹیجک ( جنگی اہمیت کے حا مل ) علاقوں میں بنایا جا ئے گا ۔ اسی طر ح کچھ فوجی اڈے ہمیشہ متحرک رہیں گے اور یہ بے پنا ہ جنگی قوت کے حا مل ہوں گے ۔ ان فوجی چھائو نیوں یا اڈوں کوکئی ایک مجموعوں کی شکل میں منظم کیاجائے گا اور ہر مجموعے کو جیش (فوج) کہاجائے گاپھر ہر ایک کااپنا نمبر ہوگامثال کے طور پر 1 نمبر یا 2 نمبر یا پھر صوبوں اور عمالہ ( ضلع) کے نا م پر اس کا نام رکھا جا ئے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 67: فوج کے لیے انتہا ئی اعلی سطح کی عسکری تعلیم کا بندوبست کر نا فر ض ہے اور جہاں تک ممکن ہو فوج کو فکر ی لحاظ سے بھی بلند رکھا جا ئے گا۔ فوج کے ہر ہر فرد کو اسلامی ثقا فت سے مزین کیا جائے گا تاکہ وہ اسلام کے با رے میں مکمل بیدار اور باشعور ہو اگرچہ اس کی سطح عام ہی کیوں نہ ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 67: تعلیمی، آرمی کی علمی اور ثقافتی سطح
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 68: ہر چھائونی میں ایسے کمانڈروں کی موجود گی انتہا ئی ضروری ہے جو جنگی منصوبہ بندی اور حکمت عملی ترتیب دینے میں اعلیٰ قسم کی مہارت اور تجربہ رکھتے ہوں اور پوری فوج میں بھی ایسے کمانڈروں کی تعداد ممکن حد تک زیاد ہ ہونی چاہئے ۔
- تفصیلات
- زمرہ: محکمہ حرب (61-69)
دفعہ نمبر 69: یہ بھی فرض ہے کہ فوج کے پا س و افر مقدارمیں اسلحہ ، آلاتِ جنگ ،سازو سامان اور جنگی مہمات کے لیے لازمی اور ضروری چیزیں ہوں تاکہ ایک اسلامی فوج ہونے کی حیثیت سے وہ باآ سا نی اپنی ذمہ داری کو اداکر سکے۔