Select your language
اقتصادی نظام ( 123-169 )
اقتصادی نظام ( 123-169 )
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 123: اقتصادی پالیسی یہ ہے کہ (ریاست کے شہر یوں کی) ضروریات کو پورا کرتے وقت معاشرے کی بنیاد(حکم شرعی)کو مدنظر رکھا جائے گا یعنی ضروریات کو پورا کرنے کی اساس حکم شرعی ہو گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ 124: اقتصادی مسئلہ اموال اور منافع کورعایا کے تمام افراد کے درمیان تقسیم کرنا ہے، اسی طرح اس مال سے نفع اٹھانے یعنی دولت کو اکٹھا کرنے اور اس کیلئے کوشش کرنے کو ان کے لیے آسان بنانا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 125: تمام افراد کی فردًافردًا تمام بنیادی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرنے کی ضمانت دینا لازمی ہے، اس طرح ہر فرد کو یہ ضمانت بھی دی جائے گی کہ ہر فرد ممکن حد تک اعلیٰ معیار زندگی کی ضروریات حاصل کرنے کے قابل ہو سکے ۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 126: مال صرف اللہ تعالیٰ کا ہے اسی نے بنی نوع انسان کو اس مال میں اپنا جانشین بنایا ہے اور اسی عمومی جانشینی کی وجہ سے انسان کو ملکیت کا حق حاصل ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہی نے فرد کو اس مال کا مالک بننے کی اجازت دی ہے، اسی خاص اجازت کی وجہ سے انسان بالفعل(عملی طور پر) مال کا مالک بن گیا۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 127: ملکیت کی تین قسمیں ہیں: انفرادی ملکیت ، عوامی ملکیت اور ریاستی ملکیت
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 128: انفرادی ملکیت عین (اصل) یا منفعت(فائدہ) کے بارے میں وہ حکم شرعی ہے جو مالک کو اس چیز سے نفع اُٹھانے یا اس کے عوض (متبادل) کسی دوسری چیزکے لینے کا اختیار دیتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 129: عوامی ملکیت سے مراد عوام کو مشترکہ طور پر کسی عین سے فائدہ اٹھانے کی شرع کی طرف سے اجازت ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 130: ہر وہ مال جسے خرچ کرنا خلیفہ کی رائے اور اجتہاد پر موقوف ہے وہ ریاست کی ملکیت سمجھی جائے گی مثلاً ٹیکس، خراج اور جزیہ۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 131: اموالِ منقولہ اور غیر منقولہ دونوں کی انفرادی ملکیت کے مندرجہ ذیل پانچ شرعی اسباب ہیں:
- ا) عمل (کام کاج یا تجارت وغیرہ)
- ب) میراث
- ج) جان بچانے کے لیے مال کی ضرورت
- د) ریاست کا اپنا مال عوام کو عطا کرنا۔
- ھ) وہ اموال جو افراد کو بغیر بدل کے (مفت میں) یا بغیر جدو جہد کے حاصل ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 132: ملکیت میں تصرف شارع کی اجازت سے مشروط ہے، خواہ یہ تصرف خرچ کرنے سے متعلق ہو یا ملکیت کی نشوونما کے حوالے سے ہو۔ چنانچہ اسراف، نمودو نمائش ، کنجوسی، سرمایہ دار کمپنیاں، کو آپریٹو سو سائٹیز اور تمام خلاف ِ شرع معاملات ممنوع ہیں۔ اسی طرح سود، غبن فاحش(ٹھگی)،ذخیرہ اندوزی ، جوا اور اس جیسی دیگر چیزیں سبھی ممنوع ہیں۔
Read more: دفعہ نمبر 132: ملکیت میں تصرف شارع کی اجازت سے مشروط ہے
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر133: عشری زمین وہ ہے جہاں کے رہنے والے اس زمین پر رہتے ہوئے (بغیر کسی جنگ سے یا صلح کے ) ایمان لے آئے ،اسی طرح جزیرۃ العرب کی زمین ۔ جبکہ خراجی زمین وہ زمین ہے جو جنگ یا صلح کے ذریعے فتح کی گئی ہو ،سوائے جزیرۃ العرب کے۔ عشری زمین اور اس کے پیداوار کے مالک افراد ہوتے ہیں، جبکہ خراجی زمین ریاست کی ملکیت ہوتی ہے اور اس کی پیداوار افراد کی ملکیت ہوتی ہے، ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شرعی معاہدو ں کے ذریعے عشری زمین اور خراجی زمین کے پیداوار کا تبادلہ کرے اور دوسرے اموال کی طرح یہ زمین بطور میراث ایک سے دوسرے کو منتقل ہوگی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر134: آباد کاری اور حد بندی (پتھر وغیرہ رکھ کر)بنجر زمین کا مالک بنا جا سکتا ہے۔ جبکہ آباد زمین کا مالک کسی شرعی سبب سے بنا جا سکتا ہے جیسے میراث، خریداری یا ریاست کی جانب سے عطا کرنے سے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر135: زمین خواہ خراجی ہو یا عشری ،اسے اجرت لے کر زراعت کے لیے دینا ممنوع ہے (یعنی کرایہ پر دینا) ۔اسی طرح زمین کو مزارعت (یعنی ٹھیکے پر دینا ) بھی ممنوع ہے، تاہم مساقات مطلقاً جائز ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر136: ہر زمیندار کو زمین سے فائدہ اٹھانے ( کاشت کرنے) پر مجبور کیا جائے گا۔ زمین سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہوتو بیت المال سے ہر ممکن طریقے سے اس کی مدد کی جائے گی۔ہر وہ شخص جو زمین سے تین سال تک کوئی فائدہ اٹھائے بغیر اسے بیکار چھوڑ رکھے تو زمین اس سے لے کر کسی اور کو دے دی جائے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 137 : تین طرح کی اشیاء عوام کی ملکیت ہوتی ہیں
- ا) ہر وہ چیز جو اجتماعی ضرورت ہو جیسے شہر کے میدان۔
- ب) ختم نہ ہونے والی معدنیات جیسے تیل کے کنوئیں۔
- ج) وہ اشیاء جو طبعی طور پر افراد کے قبضے میں نہیں ہوتی جیسے نہریں۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 138 : کار خانہ بحیثیت کارخانہ فرد کی ملکیت ہے ،تاہم کارخانے کا وہی حکم ہے جو اس میں بننے والے مواد(پیداوار) کا ہے۔ اگر یہ مواد فردکی املاک میںسے ہو تو کارخانہ بھی انفرادی ملکیت میں داخل ہو گا۔ جیسے کپڑے کے کارخانے (گارمنٹس فیکٹری) اوراگر کارخانے میںتیار ہونے والا مواد عوامی ملکیت کی اشیاء میں سے ہوگا تو کارخانہ بھی عوامی ملکیت سمجھا جائے گا جیسے لوہے کے کارخانے(Steel Mill) ۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 139 : ریاست کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ انفرادی ملکیت کی چیز کو عوامی ملکیت کی طرف منتقل کرے کیو نکہ عوامی ملکیت میں ہونا مال کی طبیعت اور فطرت اور اسکی صفت میں پائیدار طور پر ہوتا ہے، ریاست کی رائے سے نہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 140 : امت کے افراد میںسے ہر فرد کو اسی چیز سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے جو عوامی ملکیت میں داخل ہے ۔ ریاست کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی خاص شخص کو عوامی ملکیت سے فائدہ اٹھانے یا اس کا مالک بننے کی اجازت دے ۔اور باقی رعایا کو اس سے محروم رکھے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر141 : ریاست کے لئے جائز ہے کہ وہ بنجر زمین یا عوامی ملکیت میں داخل کسی بھی چیز کو رعایا کے مفادات کی خاطر محفوظ کرے ( اس کے استعمال کو ممنوع قرار دے)
Read more: دفعہ نمبر141 : عوامی مفاد کے لئے عوام کی جائیداد کی حفاظت کرو
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 142 : مال کو خزانہ ( جمع کرکے رکھنا) بنانے سے روکا جائے گا۔ اگر چہ اس پر زکوۃ دی جاتی ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 143 : مسلمانوں سے زکوٰۃ وصول کی جائے گی۔ زکوٰۃ ان اموال پر لی جائے گی جن پر زکوٰۃ لینے کو شریعت نے متعین کر دیا ہے جیسا کہ نقد ی،تجارتی مال ، مویشی اور غلہ۔ جن اموال پرزکوۃ لینے کی کوئی شرعی دلیل نہیں ،ان پر زکو ۃ نہیں لی جائے گی۔ زکوٰۃ ہرصاحب نصاب شخص سے لی جائے گی خواہ و ہ مکلف ہو جیسا کہ ایک عاقل بالغ مسلمان یا وہ غیر مکلف ہو جیسا کہ بچہ اور مجنون۔ زکوٰۃ کو بیت المال کی ایک خاص باب ( مد) میں رکھا جائے گااور اس کو قرآن کریم میں وارد ان آٹھ اصناف میں سے کسی ایک یا ایک سے زائد کے علاوہ کہیں اور خرچ نہیں کیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 144: ذمیوں سے جزیہ لیا جائے گا اور یہ ان کے بالغ مردوں سے ان کی استطاعت کے مطابق لیا جائے گا۔ عورتوں اور بچوں پر جزیہ عائد نہیں ہو گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 145: خراجی زمین پر خراج اس زمین کے مطابق لیا جائے گا جبکہ عشری زمین پر زکوۃ اس کی عملی پیداوار پر لی جائے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر146: مسلمانوں سے وہ ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کی شرع نے اجازت دی ہے اور جتنا بیت المال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو۔ شرط یہ ہے کہ یہ ٹیکس اس مال پر وصول کیا جائے گا جو صاحبِ مال کے پاس معروف طریقے سے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد زائد ہواور یہ ٹیکس ریاست کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی بھی ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر147: ہر وہ عمل (کام) جس کی انجام دہی کو شرع نے امت پر فرض قرار دیا ہے اگر بیت المال میں اتنا مال موجود نہ ہو جو اس فرض کام کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو تب یہ فرض امت کی طرف منتقل ہوگا۔ ایسی صورت میں ریاست کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ امت سے ٹیکس وصول کر کے اس ذمہ داری کو پورا کرے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر148: ریاستی بجٹ کے دائمی ابواب (مدات) ہیں جن کو شرع نے متعین کیا ہے۔ جہاں تک بجٹ سیکشنز کا تعلق ہے یا ہر سیکشن میں کتنا مال ہوتا ہے یا ہونا چاہیے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر سیکشن میں موجود مال سے متعلقہ امور کا تعلق خلیفہ کی رائے اور اجتہاد پر منحصر ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر149: بیت المال کی آمدن کے دائمی ذرائع یہ ہیں ۔ تمام تر فئی ،جزیہ ،خراج ، رِکاز کا خمس (پانچواں حصہ) ، زکوۃ، ان اموال کو ہمیشہ وصول کیا جائے گا خواہ ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 150: بیت المال کی دائمی آمدنی اگر ریاست کے اخراجات کے لیے ناکافی ہو تب ریاست مسلمانوں سے ٹیکس وصول کرے گی اور یہ ٹیکس وصولی ان امور کے لیے ہے:
- ۱۔ فقرائ، مساکین، مسافر اور فریضہ جہاد کی ادائیگی کے لیے بیت المال کے اوپر واجب نفقات کو پورا کرنے کے لیے۔
- ب۔ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جنہیں پورا کرنا بیت المال پر بطورِ بدل واجب ہے جیسے ملازمت کے اخراجات، فوجیوں کا راشن اور حکام کے معاوضے۔
- ج۔ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جو مفاد عامہ کے لیے بغیر کسی بدل کے بیت المال پر واجب ہیں۔ جیسا کہ نئی سڑکیں بنوانا، زمین سے پانی نکالنا، مساجد ، اسکول اور ہسپتال بنوانا۔
- د۔ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جو بیت المال پر کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے واجب ہوں جیسے ہنگامی حالت میں قحط ، طوفان اور زلزے وغیرہ کی صورت میں۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 151: وہ اموال بھی آمدن میں شمار ہوتے ہیں جو ریاست کی سرحدوں پر کسٹم کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں یا عوامی ملکیت اور ریاستی ملکیت سے حاصل ہوتے ہیں یا لاوارث ہونے کی وجہ سے بیت المال میں جمع کیے جاتے ہیں یا پھر مرتدوں کے اموال۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 152: بیت المال کے نفقات (اخراجات) کو چھ مصارف میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- (۱) وہ آٹھ اصناف جو زکوۃ کے اموال کے مستحق ہیں ان پر زکوۃ کی مد سے خرچ کیا جائے گا۔
- (ب) فقراء ، مساکین، مسافر اجہاد فی سبیل اللہ اور قرضداروں پر خرچ کرنے کے لیے اگر زکوۃ کے شعبے میں مال نہ ہو تو بیت المال کی دائمی آمدنی سے ان پر خرچ کیا جائے گا۔ اگر اس میں بھی کوئی مال نہ ہو تو قرضداروں کو تو کچھ بھی نہیں دیا جائے گا۔ فقراء ، مساکین، مسافر اور جہاد کے لیے ٹیکس نافذ کیاجائے گا اگرٹیکس عائد کرنے سے فساد کا خطرہ ہو تو قرض لے کر بھی ان حاجات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
- (ج) وہ اشخاص جو ریاست کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں جیسے ملازمین ،افواج اور حکمران ان پر بیت المال کی آمدن میںسے خرچ کیا جائیگا۔ اگر بیت المال میں موجود مال اس کام کے لیے کافی نہ ہو تو ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس لگایا جائے گا اور اگر فساد کا خوف ہو تو قرض لے کر یہ ضروریات پوری کی جائیں گی۔
- (د) بنیادی ضروریات اور مفادات عامہ جیسے سڑکیں، مساجد، ہسپتال، سکول وغیرہ پر بیت المال میں سے خرچ کیا جائے گا۔ اگر بیت المال میں اتنا مال نہ ہو تو ٹیکس وصو ل کرکے ان ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
- (و) اعلیٰ معیارِ زندگی مہیا کرنے کے لیے بھی بیت المال سے مال خرچ کیا جائے گا اگر بیت المال میں مال کا فی نہ ہو توپھر ان پرکچھ خرچ نہیں کیا جائے گا اور ایسے اخراجات کو مؤخر کیا جائے گا۔
- (ہ) اتفاقی حادثات یا ہنگامی حالات جیسے زلزلے، طوفان وغیرہ کی صورت میں بھی بیت المال سے مال خرچ کیا جائے گا۔ اگر بیت المال میں مال نہ ہو تو قرض لے کر خرچ کیا جائے گا پھر ٹیکس وصول کر کے وہ قرض ادا کیے جائیں گے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 153: ریاست اپنے ہر شہری کے لیے روزگار کی ضمانت دے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 154: حقوق اور فرائض کے لحاظ سے افراد اور کمپنیوں کے ملازمین ریاستی ملازمین کی طرح ہیں۔ ہر وہ شخص ملازم ہے جو اجرت پر کام کرتا ہے خواہ کام یا کام کرنے والا کوئی بھی ہو۔ جب آجر (ملازم) اور مستاجر (کام کروانے والا) کے درمیان اجرت پر اختلاف ہو جائے تو اجرت مثل کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ اجر ت کے علاوہ اگر کسی چیز میں اختلاف ہو جائے تواس کا فیصلہ احکام شرعیہ کے مطابق ملازمت کے معاہدے کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 155: یہ جائز ہے کہ اجرت کام کے فائدے کے مطابق ہو یا کام کرنے والے سے حاصل ہونے والے نفع کے مطابق ہو۔ ملازم کی معلومات یا اس کی علمی اسناد (ڈگریوں) کی بنیاد پر نہ ہو۔ ملازمین کی ترقی نہیں ہوگی بلکہ ان کو وہ اجرت پوری پوری دی جائے گی جس کے وہ مستحق ہیں، خواہ یہ کام کے لحاظ سے ہو یا کام کرنے والے کے لحاظ سے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 156: جس شخص کے پاس کسی قسم کا مال نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کام ہوا ور نہ ہی اسکا ایسا کوئی رشتہ دار ہوجس پر اس شخص کا نفقہ فرض ہے تب ریاست اس شخص کو نفقہ کی ضمانت دے گی۔ اسی طرح ضرورتمند اور بے یارومددگار لوگوں کو ٹھکانا دینا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
Read more: دفعہ نمبر 156: ریاست محتاجوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 157: ریاست ایسی تدابیراختیار کرے گی جس سے مال رعایا کے درمیان گردش کرتا رہے اور صرف خاص طبقے کے درمیا ن نہ رہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 158: ریاست رعایا کے افراد کے لیے اس بات کو آسان اور ممکن بنائے گی کہ وہ اپنی آسائشوں Luxuries کو جہاں تک ممکن ہوپورا کرسکیں اور درجہ ذیل طریقے سے معاشرے میںدولت کاتوازن پیدا کریگی۔
- (الف) بیت المال میں موجود منقول اور غیر منقول اموال اور مال فئے وغیرہ رعایامیں بانٹے گی۔
- (ب) جن لوگوں کے پاس زمین نہ ہو، ان کو آباد اور غیر آباد زمین دے گی البتہ جن کے پاس زمین ہو اور وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا رہے ہوں ان کوزمین نہیں دی جائے گی اورایسے کاشتکار وں کو مالی مددفراہم کرے گی جن کے پاس کاشتکاری کے لئے مناسب رقم نہ ہو۔
- (ج) ایسے قرض داروں کا قرض زکوۃ اور مال فئے وغیرہ سے چکائے گی جو اپنا قرض ادا کرنے کے قابل نہ ہوں۔
Read more: دفعہ نمبر 158: بااختیار شہریوں کو ان کی ضروریات کو حاصل
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 159: ریاست زرعی معاملات اور زرعی پیدوار کی نگرانی اُس زرعی پالیسی کے مطابق کرے گی جس کی رو سے زمین سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے جو کہ اعلیٰ درجہ کی پیداوار کی صورت میں حاصل ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 160: ریاست صنعت کے شعبے کی تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور عوامی ملکیت سے تعلق رکھنے والی صنعتوں کی براہ راست نگرانی اور دیکھ بھال کرے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 161: بیرونی تجارت تاجر کی شہریت کے لحاظ سے ہوگی نہ کہ اس مال کو تیار کرنے والے ملک کے حساب سے ۔ اس لیے دارالحرب کے تاجروں کو تاجر اور مال کے لیے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر تجارت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن تاجروں کے ممالک کے ساتھ معاہدات ہوں گے ان کے ساتھ انہی معاہدوںکے مطابق برتائو کیا جائے گا۔ ریاست ان تاجروں کو ریاست کے اندر سے ایسا مال لے جانے کی اجازت نہیں دے گی جن کی ریاست میں ضرورت ہو یا جس کے باہر جانے سے دشمن کی عسکری قوت میں اضافے کا خدشہ ہو یا یہ امکان ہو کہ دشمن اس کے ذریعے اپنی صنعت اور اقتصاد کو مضبوط کرے گا۔ تاہم وہ تاجر اپنی ملکیت میں موجود کسی بھی مال کو ریاست کے اندر لا سکتے ہیں۔ اس سے وہ ممالک مستثنی ہیں جو ہمارے ساتھ عملی طور پر حالات جنگ میں ہوں ، جیسا کہ اسرائیل ۔ ایسے ممالک کے ساتھ تمام تعلقات عملی حالات جنگ کے مطابق ہوں گے ۔ خواہ یہ تعلقات تجارتی ہوں یا غیر تجارتی۔
Read more: دفعہ نمبر 161: غیر ملکی تجارت کی شہریت کی بنیاد پر ہے
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 162: رعایا کے تمام افراد کو زندگی کے ہر مسئلے سے متعلق علمی تجربہ گاہیں بنانے کا حق حاصل ہے اور ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ لیبارٹریاں قائم کرے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 163: افراد کو ایسی تجربہ گاہوں کے مالک بننے سے روک دیا جائے گا جو ایسا مواد تیار کریں جن کا افراد کی ملکیت میں ہونا امت یا ریاست کے لیے نقصان یا ضرر کا سبب ہوسکتا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 164: ریاست اپنے عام شہریوں کو ہر قسم کی طبی سہولتیں مفت فراہم کرے گی۔ تاہم ڈاکٹروں کو فیس پر بلوانے یا ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی نہیں لگائے گی۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 165: غیر ملکی سرمائے کا استعمال اور ملک کے اندر اس کی سرمایہ کاری کرنا ممنوع ہوگی نہ کسی غیر ملکی شخص کو کئی امتیازی رعایت دی جائے گی۔
Read more: دفعہ نمبر 165: غیر ملکی سرمایہ کاری، ترقی اور فرنچائزز
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر166: ریاست اپنی ایک خاص کرنسی،آزادانہ طور پر جاری کرے گی اور اس کو کسی غیر ملکی کرنسی سے منسلک کرنا جائز نہیں۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 167: ریاست کی نقدی (کرنسی) سونے اور چاندی کی ہوگی، خواہ اسے کرنسی کی شکل میں ڈھالا گیا ہو یا نہ ڈھالا گیا ہو۔ ریاست کے لیے سونے چاندی کے علاوہ کوئی نقدی جائز نہیں۔ تاہم ریاست کے لئے سونا چاندی کے بدل کے طور پر کوئی اورچیز جاری کرنا جائز ہے۔ بشرطیکہ کہ ریاست کے خزانے میں اتنی مالیت کا سونا چاندی موجود ہو۔ پس ریاست کے لیے پیتل، کانسی یا کاغذی نوٹ وغیرہ اپنے نام کی مہر لگا کرجاری کرنا جائز ہے جبکہ اس کے پاس اس کے مقابل میں سونا چاندی موجود ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 167: ریاست کی کرنسی کو سونے اور چاندی ہے
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 168: اسلامی ریاست اور دوسری ریاستوں کی کرنسیوں کے مابین تبادلہ جائز ہے جیسا کہ اپنی کرنسی کا آپس میں تبادلہ جائز ہے، اگر کرنسی دو مختلف جنس کی ہوں تو کمی بیشی کے ساتھ بھی تبادلہ جائز ہے بشر طیکہ یہ تبادلہ دست بدست ہو۔ ادھار کی بنیاد پر یہ تبادلہ جائز نہیں۔ جب دونوں کرنسیاں مختلف جنس کی ہوں تو بغیر کسی قید کے شرح تبادلہ میں کمی بیشی جائز ہے۔ ریاست کے ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کوئی بھی داخلی یا خارجی کرنسی جب چاہے خرید سکتا ہے۔ پھر اس کرنسی کے ذریعے بغیر کسی اجازت کے خرید و فروخت کر سکتا ہے۔
- تفصیلات
- زمرہ: اقتصادی نظام ( 123-169 )
دفعہ نمبر 169: بنک کھولنے کی مکمل ممانعت ہو گی اور صرف اسٹیٹ بنک موجود ہوگا۔ کوئی سودی لین دین نہ ہو گا اور اسٹیٹ بنک بیت المال کے محکموں میں سے ایک محکمہ ہو گا اوراسٹیٹ بنک احکام کے مطابق قرضے جاری کرے گااور مالیاتی اور کرنسی کے معاملات میں سہولیات فراہم کرے گا۔