Select your language
تعلیمی پالیسی (170-180)
تعلیمی پالیسی (170-180)
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 170: تعلیمی نصاب کا اسلامی عقیدہ کی بنیاد پر استوار ہونا فرض ہے، چنانچہ تمام تدریسی مواد اور تدریسی طریقے کو اس طرح وضع کیا جائے گا کہ اس بنیاد سے روگردانی نہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 171: تعلیمی پالیسی کا مقصد اسلامی عقلیہ اور اسلامی نفسیہ کی تعمیر ہے، اسی حکمت عملی کی بنیاد پر تمام تدریسی مواد وضع کیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 172: تعلیم کا مقصد اسلامی شخصیت پیدا کرنا اور لوگوں کو زندگی کے معاملات سے متعلق علوم و معارف سے لیس کرنا ہے۔چنانچہ طریقہ تعلیم کو اس طرح بنایا جائے گا کہ جس سے یہ مقصد حاصل ہو اور ہر وہ طریقہ ممنوع ہو گا جو اس مقصد سے ہٹاتا ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 173: تعداد اور وقت کے لحاظ سے دوسرے علوم کی طرح اسلامی اور عربی علوم کے بھی لازمی ہفتہ وار پیریڈ محضوص ہونے چاہیں۔
Read more: دفعہ نمبر 173: ہفتہ وار کلاسوں میں اسلامی علوم اور عربی
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 174: تعلیم میں تجرباتی علوم یا ان سے ملحقہ علوم جیسے ریاضی اور ثقافتی علوم کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنا لازمی ہے۔ تجرباتی اور اس سے ملحقہ علوم حسب ضرورت پڑھائے جائیں گے۔ تعلیمی مراحل میں سے کسی بھی مرحلے میں ان کو لازمی قرار نہیں دیا جائے گا ۔ جبکہ ثقافتی علوم کو ابتدائی مرحلے میں رکھا جائے گا، یعنی اعلیٰ تعلیم سے پہلے اور اس میں ایک خاصل حکمت عملی کی پیروی کی جائے گی جو اسلامی افکار و احکام کے مخالف نہ ہو۔ اعلیٰ مرحلے میں ان معارف و علوم کو اس شرط کے ساتھ پڑھایا جائے گا کہ کسی بھی طرح تعلیمی پالیسی اور اس کے مقصد سے دوری نہ ہو۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 175: تعلیم کے تمام مراحل میں اسلامی ثقافت کی تعلیم لازمی ہو گی۔ اعلیٰ تعلیمی مرحلے میں جیسے میڈیکل، انجینئرنگ اور طبیعات میں اسپیشلائزیشن ہوتی ہے بالکل اسی طرح مختلف اسلامی علوم میں بھی اسپشلائزیشن ہو گی۔
Read more: دفعہ نمبر 175: اسلامی ثقافت تعلیم کے تمام سطحوں میں لازمی ہے
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 176: فنون اور صنعت ایک لحاظ سے سائنس ہیں جیسے تجارتی فنون، فن جہاز رانی یا فنون زراعت۔ اس قسم (سائنسی نوعیت )کے فنون کو بغیر کسی قید و شرط کے اختیار کیا جائے گا۔ دوسرے پہلو سے یہ فنون جب زندگی کے بارے میں نقطہ نظر سے متاثر ہوتے ہیں تو ثقافت کا حصہ بن جاتے ہیں جیسے تصویر سازی اور آرٹس (پینٹنگ)۔اس صورت میں اگر یہ اسلام کے نقطہ نظر سے مخالفت رکھتے ہوں تو ان علوم کو ہرگز حاصل نہیں کیا جائے گا۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 177: ریاست میں منہج تعلیم (نصاب اور طریقہ تدریس) ایک ہی ہو گا۔ ریاست کے منہج کے علاوہ کسی دوسرے منہج کی اجازت نہیں ہو گی۔ پرائیویٹ اسکول کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب تک وہ ریاستی منہج پر کاربندرہے ، تعلیمی پالیسی کی بنیاد(یعنی عقیدہ) پررکھے، تعلیم کے مقصد اور حکمت عملی کو ملحوظ خاطر رکھے اوران میں طلباء اور اساتذہ دونوںکے لحاظ سے مردو زن کا اختلاط نہ ہو اور ان مدارس کا تعلق کسی خاص گروہ، دین، مذہب یا رنگ و نسل سے نہ ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 177: سرکاری اور نجی اسکولوں کے لئے واحد نصاب
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 178 : ریاست پروہ تعلیم مہیا کرنا فرض ہے جو زندگی کے میدان میں انسان کے لئے لازمی ہے ۔اور یہ دو مرحلوں میںیعنی ابتدائی اور ثانوی مرحلے میں ہر فرد کو چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ،مہیا کرنا ہوگی ،یہ تعلیم سب کو مفت فراہم کرنا ریاست پر لازم ہے اعلیٰ تعلیم بھی ممکن حد تک ریاست کے تمام افراد کے لئے مفت ہونی چاہیے۔
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 179 : اسکولوں اور یونیورسٹی کے علاوہ بھی ریاست لائبریریاں لیبارٹریاں اور علم حاصل کرنے کے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ تا کہ ایسے لوگوں کو مواقع حاصل ہوں جو لوگ مختلف علوم و معارف جیسے فقہ ، اصول فقہہ ،حدیث، تفسیر یا دوسرے افکارجیسے میڈیکل ، انجینئرنگ، کمسٹری، وغیرہ میں بحث و تحقیق کرنا چا ہیں اور تجربات ، ایجادات اور انکشافات کرسکیں ۔ تا کہ امت کے اندر مجتہدین اور موجدین کی ایک بڑی تعداد ہو۔
Read more: دفعہ نمبر 179 : تعلیم اور علم کے لئے استعمال کی اشیاء اور اسباب
- تفصیلات
- زمرہ: تعلیمی پالیسی (170-180)
دفعہ نمبر 180 : تعلیم کے تمام مراحل میں تا لیف سے فائدہ اٹھانے (کاپی رائٹ) کی اجازت نہیںہوگی۔ کوئی بھی شخص جس نے کتاب لکھ کر شائع کی اس کے بعد اس کو کاپی رائٹ کے حقوق حا صل نہیں ہو ںگے خواہ یہ شخص مولف ہو یا کوئی اور ۔ہاں جب تک افکار اس کے ذہن میں ہیں ان کی نشرو اشاعت نہیں ہوئی تو وہ ایسے افکار لوگوں کودے کر اس پر اجرت لے سکتا ہے جیسا کہ پڑھا کر اجرت لی جاتی ہے۔